آج کی آیت پر خیالات

خُدا صرف ہمارا رکھوالا نہیں؛ وہ ہمارا مدد گار بھی ہے۔ یہاں تک کہ جب ہماری دنیا ہمیں کُچلنےکے لیے ہماری گرد ہوتی ہے وہ وہاں موجود ہوتا ہے۔ وہ ہمیں موت سے اور موت میں سے بچائے گا۔ وہ ہمیں بدی سے بچائے گا یا پھر بدی پر قابو پانے کےلیے بچائے گا۔ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم زلزے اور سمُندری لہروں کے بیچ میں بھروسہ رکھیں کہ ہم اکیلے یا ترک کیے ہوئے نہیں ہیں۔

میری دعا

اے پاک خُدا، میں آج اُن کے لیے دُعا کرتاہوں جو کہ زندگی کے زلزلے کے بیچ میں ہیں۔ تُو اُن کو جانتا ہے جن کےلیے میں فکرمند ہوں۔ تُو جانتاہے کہ میں اُن کی جدوجہد کے بارے میں جانتا ہوں اور اُنکو کم کرنا میرے لیے بہت مشکل اور اُن کو حقیقی تسلی دینا میرے لیے دردناک ہے۔ میں اب تُجھ سے کہتا ہوں کہ ، اُن کو برکت دی، اُن کے ساتھ رہ، اور اُن کو جلدی چھُڑا۔ تُو ہی سچی اُمید ہے اور یسُوع ہمارا حقیقی نجات دہندہ ہے۔ خُداوند یسُوع مسیح کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال