آج کی آیت پر خیالات

مُجھے آج بھی یاد ہے جب میرے بچے چھوٹے تھے۔ میں چُپکے سے اُن کو سوتے ہوئے دیکھتا تھا۔ بعض اوقات اُس وقت دیکھنا پڑتا تھا جب وہ بیمار ہوتے تھے۔ بعض اوقات صِرف دُعا کرنے کے لئے بھی یہ کرتا تھا، خُدا سے رابطہ کرتا اِس لئے کہ جب وہ سوئے ہوئے ہوتے تھے تو خُدا ان پر نظر رکھتا تھا۔ بعض اوقات اپنے آپ کو خُدا کے فضل میں نہال رکھنا تھا اورخُدا کے اُس عجیب پیار کیلئے کہ اُس نے یہ بچے نعِمت کے طور پر دیئے۔ اگرچہ اب وہ کافی بڑے ہوگئے ہیں، میں آج بھی اُن کو دیکھتا اور دُعا کرتا ہوں، خُدا کی طرف اِن عجیب اور قِیمتی تُحفوں کیلئے حیران ہوں۔ جانتا ہوں کہ ابا باپ بھی مُجھے اِسی طرح دیکھتا ہے، لیکن بہت بڑی نعمتوں اور خوشی کے ساتھ، جو بیان سے بالکُل باہر اور اپنےعجائب سے بھر دیتا ہے۔

میری دعا

اب میں سونے کیلئے لیٹتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں، اَے خُداوند، اپنے پیار میں مُجھے مِحفوظ رکھ، ہمیشہ جانتا اور اِیمان رکھتا ہوں کہ تُو یہاں ہے۔ تیرے پیار اور فضل کیلئے تیرا شُکر کرتا ہوں، اور یِسوُع اُوپر تیرے پاس ، میری ہر ضرورت کیلئے شِفاعت کرتا ہے، جو مُجھے بتاتا ہے کہ تُو ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔ یہ دُعا یِسوُع کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال