آج کی آیت پر خیالات

کینہ پرور ہونے سے بہت دُور خُدا ہماری مذمت کےلیے کوئی وجہ تلاش کررہا ہے، خُدا تمام نسل اور تمام زبانوں کے لوگوں کےلیے چاہتاہے، کہ وہ اُس کو جانیں، توبہ کے لیے اُس کے پاس آئیں، اور خُداوند اور نجات دہندہ کے طور پر اُس کے بیٹے کی پیروی کریں۔ اِسی لیے یسُوع آیا( یوحنا 3 باب 16 آیت)س اِسی لیے یسُوع کی واپسی ابھی تک نہیں ہوئی۔ چنانچہ اگرہماری خواہش یہ ہے کہ ہم خُدا کی مرضی کو پورا کریں اور اپنے اعمال میں اُس کو خوش کریں، تو کیا ہمیں یہ نہیں کرنا چاہیئے کہ ہم دنیا کےلوگوں کو یسُوع کی سچائی کےبارے میں علم دیں؟ کیا ہمیں نہیں چاہیئے کہ ہم اُس کے فضل کو جاننے کےلیے اُن کی مدد کریں اور توبہ اور خُداوند کے طور پر یسُوع کی پیروی کےلیے اُن کو بُلائیں؟

میری دعا

راستباز اور پیار کرنے والے باپ، جیسا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ اپنا ایمان شئیر کروں تو تُو میری مدد کر۔ براہِ کرم مجھے حوصلہ، فہم اوروقت عطا فرما تاکہ میں جان سکوں کہ میرے سکون کے حلقہ سے باہر میں کیسے دُوسروں کے ساتھ تیرا کلام شئیر کر سکتا ہوں۔ براہِ کرم سب بھٹکے ہوؤں کو توبہ کی طرف لانے اور یسُوع کو خُداوند کے طور پر ماننے کےلیے کوششوں میں برکت دے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال