آج کی آیت پر خیالات

فضل ہمیں مفت تحفے کے طور پر دیا گیا ہے۔ یہ حاصل کیا ہُوا یا وصف کی وجہ سے نہیں ہے۔ لیکن وہ نجات جو کہ ہمیں خود کی تباہی اور باغی طریقوں سے بچانے کی وجہ نہیں بنتی جعلی ہے۔ توبہ زندگی کی تبدیلی ہے۔ یہ اِس بات کا یقین کرنا ہے کہ ہم گلی میں غلط راستے پر جا رہے تھےیہ ہماری زندگیوں کی راہنمائی کا اعتراف ہے کہ ہماری زندگیوں اور ہماری لبوں دونوں سے یسُوع کے خُداوند ہونے کے علاوہ ہماری زندگیاں مایوسی، تباہی، اور موت کی طرف جا رہی ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ خُدا کا فضل شاندار ہے، لیکن آئیں یہ بھی سیکھیں کہ اُس کی مرضی مہربان ہے۔ جیسا کہ ہم کرتے ہیں، تو ہمیں باپ کا جلال ظاہر کرنے کےلیے اپنے رویے میں تبدیلی کرنا ہوگی جس سے اپنے بیٹے کو بھیجا کہ وہ ہمارے گناہوں کےلیے فدیہ کی قربانی بنے!

میری دعا

مہربان اور پیار کرنے والے خُدا، میں یہ اقرارکرتا ہوں کہ تُو نے مجھے میرے ماضی کے گناہوں بچایا ہے اور مجھے اپنی فرمانبردای میں بُلا کر مستقبل کے گناہوں کے نتائج سے بچانا چاہتا ہے۔ جیسا کہ میں نے اپنی زندگی تیری مرضی کے مطابق موڑی ہے تو تُو میری مدد فرما۔ مجھے اپنے رُوح القُدس کے وسیلہ سے قوت بخش تاکہ میں آزمائش کے مخالفت کر سکوں اور تیری پاکیزگی کا عکاس بنوں۔ میری زندگی میں وہ پھل پیدا کر جو مُجھ میں تیری نجات اور تیرا جلال ظاہر کریں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال