آج کی آیت پر خیالات

گیت وہاں جا سکتے ہیں جہاں گواہی، بشارت،اور منصوبے اپنی رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ گیت حمد پیش کرتے ہوئےکہانی بیان کرتے، اور پیکیج میں سچائی ظاہر کرتے ہیں جو کہ دلوں کو کھولتے اور جذبات کو ابھارتے ہیں۔ گیت زندگی میں رُوح پھونکتے ہیں اور اُس خالص چیز کو ابھارتے ہیں، جو کہ خُدا نے گہرائی میں چھِپا کے رکھی ہے۔ جب آپ کے گرد وہ دوست ہوں جن تک آپ کلام کو پہچانا چاہتے ہیں، اُس قسم کی موسیقی سنیں جو کہ وہ پسندکرتے ہیں۔ اور جب موقع ٹھیک ہو، اُن کو گیتوں کی طرف اشارہ کریں جو کہ موسیقی اور دُھن کے ساتھ کلام کا پیغام شیئر کرتے ہوں جو کہ اُن کے دلوں کو ابھار سکتی ہو۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم اُس کی حمد کریں، نہ صرف اپنی پناہ گاہوں اور گرجا گھروں میں ، بلکہ اپنے دوستوں اور دوسری تہذیب سے تعلق رکھنے والوں کے سامنے بھی۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اِس طریقہ سے گائیں کہ لوگ ہمارے نجات دہندہ کی محبت کے "دِلی گیت" کو جان سکیں۔

میری دعا

قادرِ مطلق اور راستباز باپ، گیت کے تحفے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ شاعروں کے لیے تیرا شُکر ہو جو کہ ہمارے دلوں اور تیرے کلام کے فضل کے مزاج کا خاکہ بناتے ہیں اور دُوسروں کو ایمان کے نزدیک لے جاتے ہیں۔ براہِ کرم اُن تمام کو برکت دے جو کہ عوام تک مسیحی گیتوں کو لائے ہیں اور لوگوں کے لیے تیرے کلام کو اور قابلِ فہم بنایا۔ اپنی کلیسیا میں گائیکی کو قوت بخش، اور ہماری مدد کر کہ ہم تیری نجات کےلیے ایسے گائیں جو کہ تمام زمین تک رسائی حاصل کرے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال