آج کی آیت پر خیالات

جب ہم اپنے دلوں کی بندرگاہ میں شرارت کو جگہ دیتے ہیں، تو ہمیں ہر قسم کے "محاذ" رکھنے پڑتے ہیں تاکہ لوگ ہمارے بارے میں سچ نہ جان سکیں۔ لیکن اگر ہمارا مقصد راستبازی ہو، تو ہم ایمانداری کے ساتھ اُس مقصد کے لیے جیتے ہیں۔ جب ہم اِس سے نیچے ہوتے ہیں، ہمیں غلطیوں سے سیکھتے ہوئے ایماندار ہونا چاہیئے اور معافی طلب کرتے رہنا چاہیئے۔ ہمیں رکاوٹ کھڑی نہیں کرنی چاہیئے۔ ہم جانتے ہیں کہ اگرچہ ہم ناقص ہیں، پھر بھی خُدا ہمارے وسیلہ سے کام کرتا ہے۔

میری دعا

قادرِ مطلق خُد ا، میں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے بہت دفعہ مجھے معاف فرمایا۔ میں اُن وقتوں کےلیے معافی چاہتا ہوں کہ جب میں نے اپنے گناہ تُجھ سے اور دُوسروں سے چھِپائے۔ میں ایک ایماندار، براہ راست زندگی گزارنا چاہتا ہوں تاکہ میں جو بھی کروں، جو بھی کہوں، اور جیسے دُوسروں کے ساتھ سلوک کروں، تیرا جلال ظاہر کروں۔ براہِ کرم مُجھے وہ فضل عطا فرما دے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال