آج کی آیت پر خیالات

صاف ہونا آپ کے لیے کتنا اہم ہے؟ راستباز ہونا آپ کےلیے کتنا اہم ہے؟ داؤد کےلیے، جو خُدا کے ساتھ پاک گہری دوستی کی شادمانی کے تجربہ سے گزرا اور ناکام خُدا کی سراسر درد، اس کے دل کی حفاظت کرنا حتمی اہمیت کا حامل تھا۔ وہ کوئی بھی بُرائی کا حصہ نہیں چاہتا تھا۔ وہ اِ سکی طرف مائل نہیں ہوناچاہتا تھا۔ وہ اُن لوگوں کا حصہ نہیں بننا چاہتا تھا جو نیچ اعمال کا عزم کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ وہ زیافتوں اور تکلفات میں بھی حصہ لینا نہیں چاہتاتھا۔ جو ہم خُدا سے مانگنا چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ ہمیں اپنی گرفت میں رکھے تاکہ ہم بُرائی سے بچ جائیں؟

میری دعا

اے باپ، مجھے اُس سے ترغیب نہ لےجو بُرا،شیطانی اور نیچ ہے۔ مجھے اُس کے لیے پاک نفرت عطا فرما جو کہ غلط اور فریبی ہے۔ مجھے نظر کی وضاحت اور دل کی طہارت دے تاکہ میں بُرائی اور اُس سے منسلک چیزوں کو دیکھ پاؤں تاکہ میں آزمانے والے کے جال سے دُور رہ سکوں جو کہ تیرے پاک نام کو مِٹی میں مِلانا چاہتا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال