آج کی آیت پر خیالات

"نمبر ایک" کی "تلاش کے علاوہ، ہمیں اُن کی تلاش کرنی چاہیئے جو کہ اچھائی کے حقدار ہیں—وہ مدد،حمایت، تعریف، محبت، لگاؤ، توجہ، یا حمد ہو سکتی ہے—اور فیصلہ کُن کاروائی کےلیے اُن کو وہ دیں جن کی اُن کو ضرورت اور اُن کا حق ہے۔ ہمیں ویسے لوگ ہونا چاہیئے جیسا کہ پولوس ہمیں بتاتا ہے کہ جن کو یسُوع نے بچایا چنانچہ ہمیں "نیک کاموں میں سرگرم" ہونا چاہیئے۔(طِطُس 2 باب 14 آیت)۔

میری دعا

اے باپ،میری خود غرضی کےلیے مجھے معاف کردے۔ میں اکثر اوقات اپنی ضروریات یا حق کے بارے میں غور کرتا ہوں۔ دنیا میں بہت سے اچھے اور حقدار لوگ ہیں جو کہ تُو نے میری زندگی میں مجھے برکت دینے کےلیے رکھے ہیں۔ اپنے رُوح کو استعمال کرتے ہوئے میری آنکھیں اور میرےدل کو کھول تاکہ میں اُن کو دیکھ پاؤں جو کہ میرے گرد ہیں جن کومیں برکت دے سکتا ہوں اور مجھے حوصلہ عطا فرما تاکہ میں اُس طرز سے عمل کروں جو تیرے جلال کا باعث اور دُوسروں کے لیے برکت کا وسیلہ ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال