آج کی آیت پر خیالات

ایک دوست کی مکمل ترین تعریف کیا ہو سکتی ہے؟ بائبل مُقدس ہمیں بے شمار مثالیں اور تعریفیں بیان کرتی ہے۔ میری پسندیدہ مثالوں میں سے ایک کہانی اَس مفلُوج آدمی کی ہے جس کے دوست اُس کو یسُوع کے پاس لانے کے لیے انتہا تک گئے۔ اُس کو یسُوع کے پاس لانے کی اُن کی جدوجہد اور ایمان ہی وہ چیزیں ہیں جس کا نتیجہ اُس شخص کی معافی اور شفا کا سبب بنا۔ میں آپ کے بارے نہیں جانتا، لیکن میں ایسا ہی دوست میں بننا چاہتا ہوں۔

میری دعا

پاک باپ، جیسا کہ میں راہنمائی کرنے کی کوشش کرتا ہوں تُو براہِ کرم مجھے برکت دےــ(اپنے مختلف غیر مسیحیوں کے نام یہاں پر درج کریں) تاکہ وہ یسُوع میں معافی اور شفا پائیں۔ مجھے اُن کے فوری اور لازمی طور پر مسیحی بننے کے احساس کو کھوئے بغیر یہ کرنے کےلیے نرمی اور عزت کے ساتھ حکمت اور استحکام عطا فرما۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال