آج کی آیت پر خیالات

آزادی ایک بہت بڑا تحفہ ہے اگر اِس کو ذمہ داری سے سنبھالا جائے۔ شریعت کے تابع نہ ہونا ایک پیارا سا فضل ہے، لیکن ہم اِس چاشنی کو خدمت، مہربانی اور دیکھ بھال کے ذریعے لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔

میری دعا

اے عظیم نجات کے خُدا، اسرائیل کو فرعون کی گرفت، داؤد کو گولیت کی تلوار، اور دانیل کو شیروں کی غار سے چھڑانے کے لیے تیرا شکر ہو۔ لیکن اے عظیم بچانے والے، یسوع کی کلوری کے مقام پر گناہ پر کامیابی اور خالی قبر میں یسوع کی موت پر فتح کے لیے تیرا بہت شکر ہو۔ میں تجھے اپنے سامنے دیکھنے اور آزادی کے لیے تیرا شکریہ ادا کرنے کے لیے تیرا مُشتاق ہوں۔ اُس دن تک، میری راہنمائی فرما کہ میں اس آزادی کے تحفے کو استعمال کرتے ہوئے تیرے فرزندوں کی خدمت کروں اور تیرے لیے جیوں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال