آج کی آیت پر خیالات

آپ کی کیا قوت ہے؟ کیا وہ آپ کی جوانی؟۔۔۔۔آپ کی شرائظ؟۔۔۔۔۔۔آپ کا فہم؟۔۔۔۔۔۔آپ کے دوست؟۔۔۔۔۔۔آپ کا تجربہ؟ ہم میں سے کوئی بھی اپنی انسانی صلاحتیوں پر بھروسہ نہیں کر سکتا۔ صحت، فہم، اور دولت سب زندگی کی نزاکت اور حالات کے لیے کمزور ہیں۔ صِرف خُداوند ہی ہمیں یقین دِلا سکتا ہے کہ ناگہانی میں بھی قائم رہ سکتے، دُنیا میں ترقی پا سکتے، اور اچھے وقت میں بُلند پرواز حاصل کر سکتے ہیں۔ آئیں اُسےِ پُکاریں، آئیں اُس کا اِنتظار کریں، آئیں خُداوند پر انحصار کریں۔

میری دعا

اے خُداوند، میرے زندگی کے مُشکل اوقات میں مُجھے قائم رکھنے کے لیے تیرا شُکرہو۔ اور مُجھے تیرے لیے کُچھ کام کرنے میں بُلندی عطا کرنے کے لیے تیرا شُکرہو جو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اِسے مکمل کر پاؤں گا۔ باپ، زندگی کے روز مرہ کے اُتار چڑھاؤ میں مُجھے برکت دینے کے لیے تیرا شُکرہو۔ میں قوت اور مدد کے لیے تُجھ پر انحصار کرتا ہُوں۔ میں اپنی زندگی کی ہر اچھی چیز کے لیے تیری حمد اور تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال