آج کی آیت پر خیالات

خُدا کے فضل کا یہ مطلب نہیں کہ ہم گُناہ آلودہ ہوتے رہیں۔ ہم گُناہ کے اعتبارسے تب مَر گئے جب ہم نے اپنی زندگیاں مسِیح کی رہنمائی میں دے دیں۔ ہم گُناہ اور اُس کی قوت نہیں چاہتے، کہ وہ ہم پر قابو پائے۔ اِس گُناہ پر قابو پانے کے لیے جو یسُوع نے اذیت ناک قیمت چکائی ہے ہم اُس کو فراموش نہیں کر سکتے۔ پولُس رسُول نے سخت ترین زبان کا استعمال کیا ہے (" کسی بھی طرح سے! اِس کا ترجمہ نہیں کیا جا سکتا: خُدا مُعاف کرے!" "ناقابل تصور "نفرت انگیز!" اورسب الفاظ اِس کے مُطابق ہو سکتے ہیں۔) جیسے کہ وہ جو فضل سے بچائے گئے انہوں نے یہ جانا کہ گُناہ کا مطلب خُدا کی مرضی سے انکار کرنا یا حُکمِ الہیٰ کو توڑنا ہے۔ گُناہ ہمارے لیے یسُوع کی قربانی کی روشنی پیدا کرتا ہے۔ گُناہ خُدا کے خلاف بغاوت ہے جس نے ہمیں اپنے گھرانے میں شامل کرنے کے لیے بھاری قیمت ادا کی اور گُناہ کے راستے کا اِنتخاب کرنے کی وجہ سے ہم خُدا باپ کے دِل کو رنجیدہ کرتے ہیں۔

میری دعا

اے باپ ، تیرے اُس بے بیان فضل کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہُوں جو تُو نے صلیب پر یسُوع کی موت کے وسیلہ مُجھ پراُنڈیلہ اور اُس نجات کے لیے جو مُجھے اُس کے وسیلہ سے مِلی۔ براہِ کرم میرے اپنے گُناہ کو میرے لیے نفرت انگیز بنا۔ مُجھے پاکیزگی کے لیے جذبہ عطا فرما اور مُجھے پاک کرنے کے لیے جو تُجھے قیمت چکانی پڑی اُس کے لیے دِل کی گہرائی سے تیری تعریف کرتا ہُوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال