آج کی آیت پر خیالات

حمد خُدا کا سیدھا پتہ ہے کہ جس سے ہم پہچانتے ہیں کہ وہ کون ہے، اُس نے کیا کچھ کِیاہے، اور وہ کیا کر رہا ہے۔ لیکن خُدا کو اُس کی عظمت یاد دلانے سے بہتر ہے ، اُس کی عظمت میں اُس کی حمد کرنا اور کسی مقابلہ کے اُس کی قدرت اور زور اور پاکیزگی اور وفاداری اور راُستبازی اور رحم اور محبت اور معافی اور انصاف اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بغیر کسی مقابلہ کے اُس کو پہچاننا خوشی کی بات ہے۔ خُدا خُدا ہے اور حمد شکرگزاری کا جشن ہے کہ وہ خُدا ہے، اورسب سے زیادہ اہم یہ ہے ، کہ وہ ہمارا خُدا ہے۔

میری دعا

عظیم اور مہربان خُدا جس کو کوئی مقابلہ نہیں، تُو حقیقی طور پر میرے بہترین الفاظ ، میرے بہترین خیالات اور میرے بہترین تصوررات کے لائق ہے۔ میں نہ صرف تیری حمد کرتا اور تجھے تسلیم کرتا ہوں، بلکہ میں اُس پر خوش ہوں کہ تُو جو کچھ ہے، میں اُس پر جشن مناتا ہوں کہ جو کچھ تُو نے کیا ہے، اور میں اُس کا منتظر ہوں کہ جو تُو کرنے والا ہے۔ تُو میری نفاُست ہے، میرا باپ اور میرا خُدا۔ یسُوع کے وسیلہ سے، اور تیرے بے مثال پیار کی وجہ سے، میں تیری حمد کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال