آج کی آیت پر خیالات

بپتسمہ صِرف بھیگنے یا ہماری فرمانبردای کی فہرست میں سے کسی ایک پر نشان لگانے سے کہیں بڑھ کر اہمیت کا حامل ہے۔ آپ نے دیکھا کہ ہمیں جو چیز بچاتی ہے وہ یسُوع کی موت، دفن ہونا اور اُس کا جی اُٹھنا ہے (پہلا کرنتھیوں 15 باب 1 تا 5 آیت)۔ خُدا نے ہمیں شاندار فضل عطا کِیا ہے۔ (رومیوں 6 باب1؛14،15 آیت) تاکہ ہم اِیمان اور بپتسمہ کے تجربہ کے وسیلہ سے یسُوع کے نجات کے کام میں شامل ہونے کے قابل ہو سکیں (گلتّیوں 3 باب 26 تا 27آیت)۔ ہم اپنی پُرانی زندگی میں مَر گئے اور اُس ماضی کو دفن کر دِیا۔ یہ ہمیں اب جکڑ نہیں سکتی۔ یہ موت وہ موت ہے جو بہُت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ نئی زندگی لے کرپیدا ہونا، ہماری زندگی اب مسیِح کے ساتھ مُنسلک ہے اور اُس کا مُستقبل ہمارا مُستقبل ہے (کُلسیوں 3 باب 1 تا 4 آیت)۔ یہ زندگی جو ہم اب جی رہے ہیں وہ خُدا کو جلال دینے اور ہمیشہ کے لیے اُس کے ساتھ رہنے کے لیے ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ خُوشخبری کا پِیغام صِرف مُنادی کر دینے کا نام نہیں؛ یہ ایسا ہے جس کا تجربہ ہم فضل کے وسیلہ سے حاصل کرتے ہیں۔

میری دعا

باپ، مُجھے موت سے چھُڑانے اور یسُوع میں مُجھے اپنی نئی زندگی عطا کرنے کے لیے تیرا شُکر ہو۔ تیرے فضل کے لیے تیرا شُکرہوں کہ تُونے یسُوع کو بھیجا۔ یسُوع کی موت، دفن ہونے، اور جی اُٹھنے کو، جس کا میں نے خُود تجربہ کیا ہے میں تیرے فضل کیلئے تیرا شُکرکرتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ میری زندگی تیرے جلالی فضل کو ظاہر کرے جو مُجھے عطا کِیا گیا ہے۔ یسُوع کےنام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال