آج کی آیت پر خیالات

خُدا چاہتا ہے کہ ہم اُس کی برکات کی تلاش کریں۔ یہ اِس لیے نہیں کہ خُدا ہماری زندگیوں سے کُچھ فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے، بلکہ اِس لیے کہ وہ ہمیں برکت دینا چاہتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ ہم جانیں کہ یہ زِندگی اُس کی طرف انعام ہے۔ چنانچہ آئیں اُس کی حضوری، اُس کے فضل، اور اُس کی برکات کی تلاش کریں۔

میری دعا

پیارے باپ، مُجھے تیری برکات اور تیری راہنمائی کی ضرورت ہے۔ براہِ کرم مختلف پہلوؤں میں میری مدد فرما جو میرے دِل پر ایک بوجھ ہیں۔۔۔۔۔(خُدا کے سامنے اُن چیزوں کو بیان کریں جو آپ کے دِل پر بوجھ ہیں)۔ اِس کے علاوہ، پیارے باپ، مُجھے اِن معاملات میں تیری حِکمت کی ضرورت ہے۔۔۔۔آخرمیں، پیارے خُدا، براہِ کرم میری زندگی میں اپنی حضوری کو اِسی ہفتے میں واضح کر۔ میں اپنے لیے تیری محبّت پر شک نہیں کرتا، لیکن میں تیری نزدیکی سے دوبارہ اپنا حوصلہ بحال کرنا چاہتا ہوں جیسا کہ مُجھے مُشکلات کا سامنا ہے جو اِس وقت میرے سامنے ہیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال