آج کی آیت پر خیالات

یوحنا 17 باب بائبل مُقدس میں سب سے زیادہ متحرک باب ہے۔ یسُوع جانتا تھا کہ وہ مَرنے والا ہے۔ وہ جانتا تھا کہ وہ اپنی موت سے پہلے اپنے اُن شاگردوں کے ساتھ چند گھنٹے گزارنے والا ہے جو یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ کیا کرنے والا ہے اور وہ ایسا کیوں کرنے والا ہے۔ یسُوع کے دماغ میں دو اہم مقاصد تھے جس کیلئے اُس نے اپنے آپ کوتیار کیا اوراپنے شاگردوں کو بھی اُس آنے والی زندگی کے لیے تیار کیا جو اُس کے بغیر ہوگی۔ وہ چاہتا تھا کہ وہ ایک ہوں تاکہ وہ مضبوط رہیں اور دُنیا کو خُدا کے لیے متاثر کر سکیں۔ وہ وہی چاہتا تھا جو اُس نے اپنے باپ کے جلال کے لیے کِیا۔ جبکہ اُس نے ذلت اور ترک رفاقت کا سامنا کِیا، اُس کی خواہش دُوسروں کی بھلائی کرنے کی تھی۔ ہمیں بھی مُشکلات کا سامنا ہوگا۔ ہمارا مقصد کیا ہونا چاہیئے؟ اِس میں حیرت نہیں ہے کہ ہمیں اپنی آنکھیں یسُوع کی طرف لگانے اور اُس کے نمونہ کی پیروی کرنے کی یاد دہانی کروائی گئی ہے۔

میری دعا

مہربان باپ، جیسا کہ یسُوع نے بے غرضی اور ایمانداری کے ساتھ صلیب کی طرف اپنا راستہ چُنا میں تیرے اُس غم اور تیرے فضل کی پیمائش نہیں کر سکتا جس نے تیرے دِل کو چھُوا۔ خُداوند یسُوع، میں کبھی تیری اُس مثال کے لیے تیرا شُکر ادا نہیں کر سکتا جس میں تُو نے بتایا کہ زندگی کے بھاری ترین بوجھ کو کیسے اُٹھایا جاتا ہے۔ براہِ کرم میری زندگی کو دُوسروں کے لیے برکت کا وسیلہ بنا اور مُشکل وقت میں بھی دُوسروں کی خِدمت کےلیے مُجھے حوصلہ عطا فرما۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال