آج کی آیت پر خیالات

یسُوع فکر مند تھا کہ دُوسروں کے لیے ہم عیب جوئی والی رُوح نہ رکھیں، خاص کر اُن کے مقاصد کے لیے کہ انہوں نے ایسے کام کیوں کیے؟ ہم کسی دُوسرےشخص کے دل کا اندازہ نہیں لگا سکتے؛ صرف خُداایسا کر سکتا ہے۔ جب ہم غیر منصفانہ طور پر عیب جو، زیادہ تلخ مزاج، خواہ مخواہ اندازہ لگاتے ہیں، ہمیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ خُدا ہمارے لیے بھی وہی معیار استعمال کرے گا۔ میں آپ کے بارے نہیں جانتا، لیکن مجھے فضل کی ضرورت ہے۔ اور اُن کے لیے بھی جن سے میں پیار کرتا ہوں۔ میں بہت سخت کوشش کر رہا ہوں کہ میں دُوسروں کے ساتھ شفیق بنوں جیسا کہ میرا بھروسہ ہے کہ خُدا میرے ساتھ شفیق ہو گا۔

میری دعا

ابّا باپ، مجھے اُن وقتوں کے لیے معاف کردے جب میں دُوسروں کے بارے بہت زیادہ عیب جو بنا جتنی کہ مجھے ضرورت بھی نہیں تھی۔ میرے اندر ایک جذبہ پیدا کر کہ میں دُوسروں کے لیے شفیق بنوں تاکہ وہ میرے وسیلہ سے تیری مہربانی کی چمک کو دیکھ پائیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال