آج کی آیت پر خیالات

آئیں اِس بات کا اِقرار کریں۔ ہم میں سے بہُت سے یہ چاہتے ہوں گے کہ روحانی ترقی آسان ہو۔ آزمائش کا سامنا کرنے کےلیے ہماری صلاحیت کو اور زیادہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ رُوح القُدُس کام کرے اور خُدا ہمیں بہُت زیادہ کھچاؤ اور کشیدگی سے بچائے۔ شکر ہے، خُدا ہمیں رُوح القُدُس کے وسیلہ سے قوت عطا کرتا ہے۔ تاہم، وہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ رُوح ہماری زندگیوں میں قوت کے ساتھ کام کر رہا ہے، ہمیں شعوری طور پر چاہیئے کہ ہم اپنی مرضیوں کو خُدا کے سامنے پیش کریں اور ہم لازم طور پر شیطان کا مُقابلہ کر پائیں گے۔ اگر ہم شیطان اور اُس کی آزمائش کے خلاف لڑائی کا آغاز کریں، تو وہ ہم سے بھاگ جائے گا۔ آئیں اپنا حصہ ڈالیں، اِس بھروسے کے ساتھ کہ کسی بھی چیز سے بڑھ کر اپنے وعدوں کو یاد رکھتا ہے۔

میری دعا

باپ، رُوح القُدُس کے وسیلہ سے میرے اندر قوت اور تیری حضوری کے لیے تیرا شُکرہو۔ کلام کے لیے تیرا شُکرہو جو مُجھے تیری مرضی سے آگاہ کرتا ہے۔ اب، پیارے باپ، میں خُوشی کے ساتھ اپنی مرضی تیرے مرضی کے سامنے پیش کرتا ہوں،اِس التجا کے ساتھ کہ تُو مُجھ میں اپنی مرضی کو پُورا کر۔ براہِ کرم اپنے رُوح اور اپنے لوگوں کو مُجھے متحرک اور متاثر کرنے کےلیے استعمال کر تاکہ میں شیطان کا مقابلہ کر پاؤں اور تیرے عہد سے ہٹنے کی اُس کی آزمائش کو پہچان پاؤں۔ میں یہ یسُوع کے قوت بخش نام میں مانگتا ہُوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال