آج کی آیت پر خیالات

خُدا نے ہمیں اِس لیے بناتا کہ ہم اُس کی تلاش کریں اور اُس کو ڈھونڈیں (اعمال 17 باب 27 تا 28 آیت)۔ اِس سچائی کی حیران کن حقیقت کو تصور کرنے کی کوشش کریں: کائنات کا خُدا ہمیں دیکھ کر بہت زیادہ خوش ہو جاتا ہے جب ہم اُس کے پاس آتے ہیں۔ یہ کوئی عجوبہ ہے کہ خُدا چاہتا ہے کہ ہم اُس کی تلاش کریں تاکہ وہ ٹھیک اُسی طرح ہمیں خُوشی کے ساتھ خوش آمدید کہے جیسا کہ (لوقا 15 باب 11 تا 31 آیت) کے مطابق باپ نے اپنے بیٹے کو خوش آمدید کہا تھا۔

میری دعا

اے باپ جبکہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں جن کی تلاش میرا خود غرض دل کرتا ہے، میرے اندر کی گہرائی سے میں جانتا ہوں کہ مجھے کس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، اور کس چیز کی تلاش میں ابھی کر رہا ہوں، تاکہ میں تجھے اور زیادہ پاک اور شاندار طور پر جان پاؤں۔ یسُوع کے نام میں تیری تلاش کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال