آج کی آیت پر خیالات

"اپنے ماں اور باپ کی عزت کرو" یہ ہماری زندگی میں خُدا کے منصوبہ کی بُنیاد ہے۔ جب بچوں کی والدین کی طرف خُدا کے فضل، عزت اور فرمانبردای کے عہد میں ہمارے کُنبے بنتے ہیں، تو یہ بچوں کے لیے برکت کا باعث ہے۔ بالغ ہونے کے ناطے، جب ہم والدین کو عزت اور احترام دیتے ہیں تو اُن کی عظمت کو قائم رکھتے اور اپنے بچوں کو زندگی کے اہم اسباق سکھاتے ہیں۔ آئیں اپنے دَور میں ماں باپ کو تنقید نہ کریں۔ آئیں اپنی والدین کی ایسے قدر کریں جو کہ خُدا کو اعزاز بخشے۔ (اگر آپ کے والدین خُدا پرست نہیں اور بُرے ہیں،تو جذباتی اور رُوحانی حمایت کےلیے اپنی کلیسیا میں بوڑھے لوگ تلاش کریں، جبکہ اپنے جسمانی والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کےلیے ایمانداری، عزت، اور عظمت کے ساتھ بہت سے طریقے ہیں۔

میری دعا

پیار کرنے والے باپ اور ابدی خُدا، میرے والدین—جسمانی یا رُوحانی کے لیے تیرا شُکر ہو۔ اُن کو وہ حاصل کرنے میں برکت دے جو کہ اُن کو تیرے گھر میں آنے کے لیے ضرورت ہے۔ مجھے فہم عطا فرما کہ میں بہترین طریقے سے اپنی محبت، اور احترام ظاہر کر سکوں۔ سب سے بڑھ کر اے باپ، اُن کی مدد کر کہ وہ میری محبت اور کردار کو دیکھ سکیں جو کہ تُجھ سے آتا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال