آج کی آیت پر خیالات

ہم بہت بیرونی، اظہار، اور سامنے ہونے پر بہت زور دیتے ہیں۔ یسُوع نے خُدا کی فکر کی بُنیاد کو کاٹ دیا—ہماری رُوحانی دل کی حالت۔ وہ ہمیں بتانا چاہتا ہے کہ ہم اپنے جسم میں جانے والی چیز پر توجہ نہ دیں، بلکہ اُس کو جو ہماری دلوں میں نشوونما پاتا ہے اور ہماری دماغ میں اُبلتا ہے۔ اندرونی دُنیا وہ ہے جو جس کو ہماری زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ چنانچہ آئیں ایماندار بنیں اور مانگیں اگر ہم اپنے بیرونی دنیا کو مدِنظر رکھ کر زیادہ وقت گزاررہے ہیں جیسا کہ ہم بیرونی اظہار پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

میری دعا

اے خُدا، جو کہ دلوں اور دماغ کو جانچتا ہے، ایسا ہو کہ میرے مُنہ کے الفاظ اور میرے دل کے خیالات تیرے خوشنودی کا سبب ہوں۔ میں اپنی اندرونی دُنیا کو پاک کرنے اور تیرے رُوح القُدُس کے کام کی وجہ سے پاکیزہ کرنے کےلیے تیرے آگے رکھتا ہوں۔ براہِ کرم میرے دل کو بُرے عزائم اور میرے دماغ کو غلیظ خیالات سے محفوظ رکھ۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال