آج کی آیت پر خیالات

اکثر ہم خُدا کے ماضی کے کام کو دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ ہم خُدا کی طاقت کا وہ مظاہرہ نہیں دیکھ پائیں گے جیسا کہ ہماری آباء نے دیکھا۔ لیکن، جیسا کہ خُدا نے نئی نسل کے اپنے لوگوں کو یاد کرایا کہ وہ اُن کے ساتھ چلے گا اور اُن کو طاقتور بنائے گا جیسا کہ اُن کے والدین تھے، ہمیں بھی یہ اُس سے یہ توقع کرنی چاہیئے کہ وہ ہمارے اندر اپنے عظیم کام کی بدولت ہمیں ہمارے مانگنے اور یہاں تک کہ ہمارے تصور سے بھی زیادہ فراہم کرے گا۔

میری دعا

قادرِ مطلق خُدا جو کہ لامحدود طور پر اپنی قدرت اور قوت کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہم تُجھ سے دُعا کرتے ہیں کہ اپنی قدرت کو استعمال کرتے ہوئے ہماری نسل میں سے جو ابھی نہیں بچائے گئے اُن کو یسُوع کی طرف لا۔ براہِ کرم ہمیں اپنے ہتھیاروں کے طور پر استعمال کر اور ہمارے زمانے میں نجات، مفاہمت، اور بحالی کا عظیم کام کر جیسا کہ تُو نے سالوں پہلے کیا تھا۔ باپ، ہم تیری قدرت اور بچانے کی تیری خواہش پر یقین کرتے ہیں۔ براہِ کرم ہمارے نسل کو بچانے کےلیے پوری طاقت سے عمل کر۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال