آج کی آیت پر خیالات

جب ہم جوان ہوتے ہیں اور ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہوتا ہے، تو بہت سی چیزیں ہمیں اُس سے بھٹکاتی ہیں جو کہ اہم ہے۔ ہمیں چاہیئے کہ جوش و خروش اوربے انتہاخوشی کے اُن ابتدائی دنوں میں خُدا کو ہمارا جذبہ اکٹھا کرنے دیں تاکہ ہم خُدا کی بہتر اچھائی کے لیے استعمال ہو سکیں۔ ہم سب کے لیے،عمر ایک یا دُوسری طرح کی حدود لاتی ہے۔ اِس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ زندگی کو بُرا ہونا چاہیئے، صرف یہ کہ ہم بہتر طور پر اپنی ترجیحات کو ترتیب دیں۔ پُرامید طور پر ہم ہماری جوانی میں ایمان کا سبق سیکھ چکے ہیں تاکہ ہم میں اُن کےلیے اُستاد، نمونہ، اور ناصح بننے کی پختگی اور فہم ہو جو ہمارے راستہ پر ہمارے پیچھے آئیں۔

میری دعا

پاک خُدا، میں تیری کلیسیا کی نوجوان قیادت کےلیے دُعا کرتا ہوں۔ جیسا کہ وہ تجھے تلاش کریں اور یسُوع کو تلاش کریں تُو اُن کو جذبہ عطا فرما۔ ایسا ہو کہ اُن کا عقیدہ ، حقیقی متحرک، خوشی، اور فاتح ہو! اُن کو جلال کا فہم عطا فرما۔ اُن کے آخری دنوں میں اپنی حضوری، کامیابی، اور فضل کی گہری ضمانت کے ساتھ قائم رکھ۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال