آج کی آیت پر خیالات

اِس پہرے کے سیاق و سباق میں، خُدا اپنے لوگوں کو یاد دِلاتا ہے کہ وہ اُس کےلیے اہم ہیں۔ اُس نے اُن کو بنایا اور اُن کا فدیہ دِیا۔ وہ اُن کو کبھی چھوڑنے والا نہیں ہے۔ قطع نظر اُن کو کتنی مُشکلات اور کتنے مصائب کا سامنا ہو، وہ اُن کی رہائی کےلیے اُن کے ساتھ ہے اور اُن کو حفاظت اور فتح تک لے کر آئے گا۔ ہم اِس وعدے کو قبول کر سکتے ہیں؛ ہمیں خُدا کی وفاداری کو ظاہر کرنے کےلیے تاریخ کا بھی فائدہ ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ خُدا نے اپنے لوگوں کو کیسے بچایا اور بار بار اُن کے دشمنوں کی غلامی سے اُن کو رہائی بخشی۔ خُدا اپنے فرزندوں کو کبھی نہیں بھولتا!ہم اُس کے عہد کے وسیلہ سے یہ جانتے ہیں۔ ہم تاریخ کے وسیلہ سے یہ جانتے ہیں۔ ہم اِیمان کے وسیلہ سے یہ جانتے ہیں!

میری دعا

قادرِ مطلق خُدا، ہمیشہ قریب رہنے کےلیے تیرا شُکرہو۔ میں جانتا ہُوں کہ بہُت سے ایسے اوقات ہوتے ہیں جب مُجھے تیری قُربت یا کام پر تیری مددگاری یا تاریخ میں متحرک تیرے معجزات کا احساس نہیں ہوتا۔ اِس کے علاوہ، پیارے باپ، میرا یہ ایمان ہے، کہ تُو میرے تب بھی قریب ہے جب میں تنہائی محسوس کرتا ہُوں اور تیری حضوری مُجھے دُور دکھائی دیتی ہے۔ پیارے خُدا، اُن وقتوں میں، براہِ کرم مُجھے اعتماد اور آزمائش کے اوقات میں ثابت قدمی بخش تاکہ میں تیری فتح کے اوقات میں شریک ہو سکوں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال