آج کی آیت پر خیالات

میں پو لو س کے اعتماد کے لیے بہت شُکر گزار ہوں جب اُس نے موت کا سامنا کیا۔ وہ سب کچھ تھا لیکن با کثرت تھا اور کلیسیا کے مستقبل کے بارے میں فکر مند تھا، لیکن وہ دو چیزیں جانتا تھا: اُس نے وفاداری کے ساتھ خُدا کی خدمت کی اور جب وہ مَر جائے گا تو وہ خُدا اُسے گود میں لے لے گا! کیا یہ دو چیزیں زندگی کے اہم ترین مقاصد نہیں ہیں؟ اگر وہ ہمارے مقاصد ہوں، تو ہم اُن کو پورا کرنے کے لیے کیسے ہر دن گزاریں گے؟

میری دعا

وفادار اور پیارے کرنے والے خُدا، تُو نے اپنے فضل کے ساتھ مجھے کثرت سے برکت دی ہے۔ براہِ کرم مجھے اپنے فضل کی کثرت کے ساتھ قوت بخش۔ میں بعض اوقات اپنی وفاداری میں کمزور اور ڈگمگاتا ہوا محسوس کرتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ تیرا فضل شاہانہ ہے، لیکن میں اِس کو فرض کرنا اور اِس کی توہین کرنا نہیں چاہتا۔ براہ ِکرم مجھے قوت اور حوصلہ عطا فرما تاکہ میں اُس دن تک جذبے اور وفاداری کے ساتھ جئیوں جب تک میں تجھے رُو برُو نہ دیکھ لوں اور تیرے ساتھ تیرے جلال اور فتح میں شامل نہ ہو لوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں ۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال