آج کی آیت پر خیالات

خُدا نے داؤد بادشاہ کو شاندار طور پر برکت دی—ایک چرواہے کے بیٹے سے لے کر بادشاہ بننے تک، کام کرنے والے لڑکے سے لے کر جنگ کے ہیرو تک، ایک چھوٹے سے قصبے سے لے کر عظیم سلطنت کے راہنما ہونے تک۔ تاہم، داؤد کی فکر یہ تھی کہ خُدا اُس کے اور اُس کی اولاد کے قریب رہے، اور اُن عہدوں کو پُورا کریں جو خُدا نے داؤد کے ساتھ کیے ہیں۔ اُس کی خادمانہ زندگی میں کسی اور دریافت سے بڑھ کر، داؤد نے مستقبل کے بارے میں سیکھا، کہ ہر معرکہ، اور حقیقی اُمید اسرائیل کے خُداوند خُدا کی حضوری میں ہے۔ جب خُدا فرماتا ہے، وہ اپنے کلام کو قائم رکھتا ہے۔ جب خُدا عمل کرتا ہے، وہ نجات دینے کےلیے عمل کرتا ہے۔ چنانچہ داؤد نے کہا کہ خُدا وہ کرتا ہے جو وہ کرنا چاہتا ہے، اپنے لوگوں کو برکت دیتا اور اپنے وعدوں کو یاد رکھتا ہے۔

میری دعا

قابلِ اعتبار اور قابلِ احترام خُدا، جس نے مجھے قائم رکھا اور برکت دی، میری زندگی میں تیری حضوری اور میرے مستقبل کےلیے وعدوں کے لیے تیرا شُکرہو۔ عظیم خُوسی کے ساتھ مجھے اپنی حضوری میں لا، جیسا کہ تُو نے وعدہ کیا ہے، تاکہ میں ہمیشہ تیرےگھر میں رہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال