آج کی آیت پر خیالات

خشکی، خواہ رُوحانی ہو یا جسمانی، رُوح کے لیے خندق اور تمام جاندار چیزوں کے لیے مرجھانے والی ہے۔ آئیں اپنے دلوں کو اکٹھے کریں، دس ہزار دفعہ مضبوط کریں، اور خُدا سے دُعا کریں کہ وہ دو چیزیں کرے: (1) کہ وہ اُن زمینوں پر بارش اور تازگی لائے جو کہ پیاسی ہیں اور جہاں مشکل دور ہے؛ اور (2) کہ وہ اپنے تمام تر خادموں کو تازہ کرے جو ہمت ہارے ہوئے ہیں اور اپنی مشکلات، للکار، ترغیب، بے ہمتی، اور ناکامیوں کے سامنے ہارنے کو ہیں۔ آئیں آج تازگی کے دن کے لیے اور تمام دنیا اور خُدا کے لوگوں کے درمیان بحالی اور نئی شروعات کےلیے دُعا کریں۔

میری دعا

اے خُداوند خُدا قادرِ مطلق، وہ جو ہمارے مانگنے سے زیادہ اور ہمارے تصور سے زیادہ کرنے کے لائق ہے،آج، زمین پر رہنے والے ہر ایک اور ہر خشک اور مرجھائے ہوئے دلوں کے لیے تازگی طلب کرنے کےلیے ہم اپنی آوازیں اور اپنے دلوں کو شامل کرتے ہیں۔ زمین کے خشک سالی والے حصوں میں اپنی بارش برسا۔ اور پیارے باپ، براہِ کرم ہماری دنیا ہماری کلیسیا اور اُن کے دلوں میں بحالی پیدا کر جو کہ تیری خدمت کرتے ہیں۔ ہم سب یہ ملکر یسُوع مسِیح کے نام میں مانگتے ہیں، جو کہ ہمارا خُداوند خُدا ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال