آج کی آیت پر خیالات

پانی کی ندیاں—مُردہ اُٰؐمیدوں کے لیے آبِ حیات، خشک دلوں کےلیے ٹھنڈا پانی، اُن کےلیے تازہ پانی جو تھکے ہوئے اور پھٹے حال ہیں۔ یہ،یقینی طور پر، اُس مائع سے کہیں بڑھ کر ہے جو ہم اپنے لبوں سے پیتے ہیں۔ یہ رُوح کا ابدی پانی ہے جو خُدا ہمیں، اپنے فرزندوں کو، دینا چاہتا ہے۔ آئیں اگست کا مہینہ یسُوع کے عہدوں اور اِس یقین کے ساتھ گزاریں کہ، جیسا کہ ہم اُس کے پاس آئیں، تو رُوح ہماری روح کو بحال کرے گا۔

میری دعا

پیارے کرنے والے باپ، تیرا شُکر ہو کہ تُو نے یسُوع کو مجھے بچانے اور رُوح القُدس کو مجھے قائم رکھنےاور بحال کرنے کےلیے بھیجا۔ براہِ کرم مجھے برکت دے، خاص کر اِس ماہ، جیسا کہ میں اپنے نجات دہندہ کے قریب ہونے اور اپنی رُوح کو تیرے رُوح القُدس کے تازگی بخش آبِ حیات کے وسیلہ سے بحال کرنے کی تلاش میں ہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال