آج کی آیت پر خیالات

"چلے آؤ"۔ ہمیں دستبردار ہونے کی ضرورت ہے—نہ تھوڑی دیر میں، لیکن اکثر، روزانہ! جو شاندار ہے وہ یہ ہے کہ یسُوع اپنے شاگردوں کو بلاتا ہے(آج وہ ہم ہیں!) کہ وہ ایک خاموش جگہ پر دستبردار ہوں اور اُس کے ساتھ آرام کریں۔ بچپن کی دُعا یہاں پر مناسب ہے: "اب میں سونے کےلیے لیٹا ہوں اور خُداوند کو کہتا ہوں کہ وہ میری رُوح کی حفاظت کرے۔" یہ صرف رات کو اچھی نیند کے لیے نہیں ہے؛ یہ ہمارے وحشی اور پاگل دنوں میں تھوڑا وقت نکالنے کے متعلق ہے کہ ہم فضل، راحت، اور تازگی کے لمحوں میں اُس میں شامل ہوں۔ آئیں جلدی کرنے کی بجائے خُدا کے کلام میں وقفے پیدا کریں؛ آئیں نجات دہندہ کے ساتھ دستبرداری کا وقت آنے دیں اور کچھ لمحات راحت کے گزاریں۔

میری دعا

میری رُوح کے حلیم اور پاک چرواہے، میں تیری لگاتار دیکھ بھال اور وفادار محبت کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں۔ جیسا کہ میں تیرے ساتھ راحت کے وقت میں نظم و ضبط اختیار کرنا چاہتا ہوں براہِ کرم میرے دل کو چھُؤ۔ میرے دل کو قائم رکھ، لیکن اِس سے بڑھ کر، براہِ کرم مجھے بحال کر جیسا کہ میں تیرے بیٹے اپنی نجات دہندہ یسُوع کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے جس کے نام میں میَں دُؑعا کرتا ہوں دستبردار ہوتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال