آج کی آیت پر خیالات

ہم انسان ہر وقت اپنی جگہ زندگی کے "پیمانائی ترتیب" میں پیش کرتے ہیں۔ یسُوع اپنے شاگردوں کو یاد دلاتا ہے کہ اگر وہ حقیقی طور پر اُس کی بادشاہی کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو اُن کو روزمرہ زندگی کے پیمانائی ترتیب کے اصول کو نظرانداز کرنا ہوگا۔ درحقییت وہ اُن کے ساتھ بہت ناراض تھا کیونکہ انہوں نے بچے کی اُس تک رسائی سے بظاہر انکار کر دیا، کیونکہ یہ شاگرد بچوں کو اُن کے آقا کے وقت، توانائی، اور توجہ کے قابل نہیں سمجھتے تھے۔ یسُوع، جیسا کہ وہ ہر بار کرتا تھا، اُس نے اُن کے دُنیاوی خیالات کو ایک طرف رکھ دیا اور اُن کو یاد دلایا کہ اگر وہ خُدا کی بادشاہی کو سمجھنا چاہتے ہیں تو اُن کو اپنے اہمیت کے احساس سے زیادہ بچے کے کردار پر زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔

میری دعا

اے باپ، تیرا شُکر ہو کہ تُو مجھے اپنے فرزند کی مانند اہمیت دیتا ہے۔ میرے اندر انسانیت، حیرت، اور خوف پھر سے پیدا کر تاکہ میں تیرے اور تیری بادشاہی کے لیے جیئوں! یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال