آج کی آیت پر خیالات

ہمارے پاس کیا ہے جو ہمیں عطا نہیں کیا گیا، خُدا کے فیاض فضل، غیر متوقع نعمت، تادیبی مشقت، خُوش قسمت موقع، یا اچھی صحت کی وجہ سے بھی عطا نہیں کیا گیا؟ جب ہم تحتِ عدالت کے سامنے کھڑے ہوں گے، تو فضل کے بارے میں ہمارا دعویٰ کیا ہوگا؟ فضل کے بارے ہمارا دعویٰ خُدا کے محبت بھرے اور فیاض تحائف پر مبنی ہوگا جو ہمیں خالص،پاک، اور مکمل بناتے ہیں! ہمارے پاس جو بھی ہے، جو ہم نے مکمل کیا، یا جو ہم نے خریدا ہے اُس کے ساتھ ہم ایسا دعویٰ نہیں کر سکتے۔ صرف خُدا کی فیاضی، فضل، اور محبت ہمیں آسمان کے عظیم ترین تحائف عطا کر سکتے ہیں۔

میری دعا

پیارے باپ، میں تیری شاندار اور گراں قیمت برکات کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں۔ جو بھی میرے پاس ہے، جو بھی میں ہوں، اور جو میں نے قائم رہنے کے لیے اُمید کی ہے وہ صرف تیرے رحمت اور فضل کی وجہ سے ہے جو تُو میرے اُوپر اُنڈیلتا ہے۔ یسُوع کے نام میں تیرا شُکر ہو۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال