آج کی آیت پر خیالات

ہم دوسروں کو اس لیے پیار کرتے ہیں کیونکہ خدا نے ہمیں پہلے پیار کیا۔ ہمارے آسمانی باپ نے ہمیں یسوع میں سکھایا کہ کیسے پیار کیا جاتا ہے۔ ہمارے ابّا یعنی باپ نے ہمیں یہ اعتماد اور تحفظ دیا کہ ہم کھل کر پیار کر سکیں۔ ہمارے قادر خدا نے ہمیں دلیری اور قربانی دے کر پیار کیا تاکہ ہم پیار کو سمجھ سکیں۔ ہم پیار کا ذریعہ نہیں ہیں: لیکن خدا ہے۔ ہم پیار کی اہم مثال نہیں ہیں: لیکن خدا ہے۔ لیکن ہمیں محتاط رہ کر صرف ان کو پیار کرنا ہے جن سے پم کرنا چاہتے ہیں۔ خدا کی محبت قیمتی ہے اور یہ سب کے لیے ہے۔ ہم دوسروں کو اس لیے پیار کرتے ہیں کیونکہ خدا نے ہمیں پہلے پیار کیا۔

میری دعا

اے صالح باپ، مجھے اس وقت کے لیے معاف کر کہ میں تیرے فرزندوں کے ساتھ پیار میں محتاط رہا۔ میری مدد کر کہ میں دوسروں کو ایسے ہی پیار کروں جیسا تو نے مجھے کیا۔ خاص طور پر آج کے لیے میں مانگتا ہوں کہ مجھے ان لوگوں کی زندگی کو پیار سے چھونے میں مدد کر جن کو اس کی ضرورت ہے چاہے وہ اس پیار کا اچھا جواب دیں یا نا دیں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال