آج کی آیت پر خیالات

جیسا کہ پولوس نے قید کی صعوبتیں برادشت کیں، تو وہ اپنے آپ سے بڑھ کر اِفسس کے لوگوں کے بارے میں زیادہ فکر مند تھا۔ تُخکِس کی طرح نہیں جس نے اپنا فائدہ پہلے تلاش کیا، پولس نے اس کو ایشیا میں لوگوں کو برکت دینے کے لیے بھیجا۔ اس کے وقت جب کہ بہت زیادہ مشکلات تھیں پولوس برکت لینے سے زیادہ برکت دینےکے بارے فکر مند تھا۔ کیا یہ آج کے لیے عظیم مثال نہیں ہے؟ ہم اکثر اپنی دِقتوں کے لیے پریشان ہو جاتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ اپنا رویہ بُرا بنا لیتے ہیں۔ پولوس کی مثال ہمیں حوالہ دیتی ہے کہ ہم کسی بھی حالات میں اپنے سے زیادہ دوسروں کو برکت دینے کا سوچیں۔

میری دعا

اے خدا مجھے معاف کر دے کہ میری مشکلات نے میرا رویہ بُرا بنا دیا تھا۔ میرے حالات جیسے بھی ہوں میں دوسروں کے لیے رحمت بننا چاہتا ہوں۔ جب میں اپنے آپ پر اور اپنے حالات پر زیادہ زور دوں تُو۔ اپنی روح کے ذریعے مجھے تنبیہ کر۔ میرے دل کو کشادہ کر تاکہ میں اپنی ہر قسم کی تکلیف، مسائل، جدوجہد، اور چیلنجوں کو دوسروں کے لیے تیری رحمت ظاہر کرنے کےلیے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کر سکوں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال