آج کی آیت پر خیالات

آپ کا ماخذ کیا ہے؟ یہ امثال ہمیں دنیا کو الٹا دیکھنے کے لیے ہمیں چیلنج کرتی ہے۔ عاجزی کے ساتھ انسانیت اور باہمی روابط خدا کے سامنے مقبول ہیں۔ جبکہ بدسلوکی اور تکبر نہیں۔ خدا نے صرف ہمیں یہ امثال نہیں دی، بلکہ اس نے اپنے بیٹے کو بھیج کر اس کو ثابت بھی کیا ہے۔ اب اگر ہم اس کے مطابق جینا سیکھ جائیں۔ کاش! لیکن یسوع ہمیں اس کو ثابت کر نے کا موقع دیتا ہے جب وہ کہتا ہے کہ ‘‘ میرے پیچھے ہو لو’’ ( یوحنا ۱۳)

میری دعا

اے باپ ،میں اپنی کمزوری کو پہچانتا اور‘‘ مقبول لوگوں’’ کی طرح بننے کی خواہش اور فتنہ کی طرف راغبیت کو جانتا ہوں۔ یسوع کے لیے شُکرہو، جس کے پاس طاقت تھی لیکن اس نے انسانیت پر زور دیا، جس کے پاس رتبہ تھا لیکن وہ بدکاروں، ٹھکرائے ہوؤں اور بھولے ہوؤں کے ساتھ شمار ہوا، مہربانی فرما کر مجھے اس دنیا اور بشمول ان کے جو دنیا سے کوچ کر گئے، بھولا دیے گئے، اور رد کئے ہوؤں میں تبدیلی لانے کے لیے استعمال کر۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال