آج کی آیت پر خیالات

اُس کی طرح جو کہ ایک رینگنے والی زندگی بسر کر رہا ہو، یہ وعدہ تقریباً یقین سے باہر ہے—کوئی بھی مجھےگرِا نہیں سکتا! لیکن جب یہ زندگی جینے کے لیے آتا ہے، اگر میں خُدا کی مرضی کو جانتا ہوں، پیار کرتا ہوں ، اور کرتا ہوں، پھر کوئی بھی چیز مجھے گرِا نہیں سکتی۔ یہ جان کر بہت سکون ہے کہ باپ مجھے پیار کرتا ہے اور مجھے گرِانا نہیں چاہتا۔

میری دعا

اے خُدا اس دن کے لیے تیرا شکر ہو۔ اُس کے لیے تیرا شکر ہو جو کہ آنے والا ہے۔ تیرا شکر ہو کہ مجھے آج، کل، اور آنے والے کل میں اپنی بنیادی اقدار کے بارے میں کچھ شکوک کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی تیری مرضی کے خلاف زندگی گزارنا پڑے گی۔ میرے دل میں تیری مرضی اور تیرے کلام کے لیے پیار پیدا کر تاکہ کوئی بھی مجھے گرِا نہ سکے۔ مجھے اپنے روح سے قوت بخش اور اپنی سچائی سے میری راہنمائی فرما تاکہ میں کامل ہو کر تیرا جلال ظاہر کر سکوں۔ یسُوع کے نام میں دُعاسننے کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال