آج کی آیت پر خیالات

یعسیاہ میں موجود یہ عظیم عہد یسُوع کے آنے کے ساتھ پُورا ہُوا (دیکھیں متّی 4 باب 15 تا 16؛ لوقا 1 باب 79 آیت)۔ جیسے ہی آج رات کی تاریکی اُترے گی، گلی کی روشنی کی طرف دیکھیں اور اِس کو اپنے حافضے میں محفوظ کرلیں تاکہ جب بھی آپ تاریکی میں چمکتی ہوئی روشنی دیکھیں تو یہ آپ کو دو چیزیں کرنا یاد دلائے: یسُوع کو بھیجنے کےلیے خُدا کا شُکر ادا کرنا اور اِس روشنی کو اُن کے ساتھ بانٹنا جن کو آپ جانتے ہیں۔

میری دعا

پیارے کرنے والے اور ابدی خُدا، یسُوع کےوسیلہ سے تیری روشنی میری زندگی میں چکمانے کےلیے تیرا شُکرہو۔ مدد کر کہ میرے قول وفعل سے اُن کی بھلائی ہو جو میرے چوگرد ہیں تاکہ تیرے فضل کی روشنی اور نجات جو یسُوع لایا ہے وہ میرے اثر سے آج اور آنے والے ہر دن میں دیکھی جا سکے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال