آج کی آیت پر خیالات

"کھڑے ہو جاؤ اور زور سے چِلّاؤ اگر آپ میرے یسُوع کو پیار کرتے ہو۔۔۔۔۔"یہ ایک گیت ہے جو کہ ہمارے بچے گانا بہت پسند کرتے ہیں۔ لیکن خُداوند کی عبادت کرتے وقت جوش اور نوجوان زندہ دلی کو کیا ہو جاتا ہے۔ کلام ہمیں یہ بتانا چاہتا ہے کہ خُدا نہیں چاہتا کہ ہم اُسے کھویں۔ پوری بائبل کو پڑھیں اور تمام جسمانی افعال کو عیاں کریں جو ہمارے ابدی اور شاندار خُدا کے احترام اور حمد کے لیے استعمال کیے گئے۔ ایسی دنیا جس میں خُدا کا نام باقاعدگی سے بے فائدہ لیا جاتا ہے، کیا یہ وہ وقت نہیں کہ ہم کھڑے ہوتے اور اُس کی حمد کرتے—نہ صرف گھرجا گھر میں(ہماری ذاتی عبادت میں) اور ہماری روز مرہ پرستش میں (ہماری ذاتی ریاضت میں)، بلکہ ہماری روز مرہ زندگی میں(ہماری جماعتی عبادت میں)؟!

میری دعا

آسمانی باپ، مجھے یہ غیر واضح لگتا ہے کہ ابدی اور قادر خُدا میری دُعا سُننا پسند کرے گا۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ تُو اُن کو سُنتا ہے اور اُن کا جواب دیتا ہے۔ تیرا شُکر ہو! براہِ کرم میری عبادت میں تیری حمد ہو، خواہ میں اُس کو گھرجا گھر میں دُوسرے مسیحیوں کے ساتھ ادا کروں، اپنی ذاتی عبادت میں، یا عوامی عبادت میں جیسا کہ اپنے ساتھ کام کرتے والوں کے سامنے ایک مثال بن کر جیئوں۔ تُو واحد خُدا ہے اور تمام حمد کے لائق ہے؛ میری زندگی میں تیری حمد ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال