آج کی آیت پر خیالات

آپ کا ہیرو کون ہے؟ میں سنڈے سکول کی جماعت کا جواب نہیں پوچھ رہا، بلکہ اُس شخص کے بارے جس کو آپ بہت سرگرمی سے پسند کرتے ہیں۔ "یسُوع پر اپنی آنکھیں جمانا" بہت مشکل ہے کیونکہ وہ یہاں موجود نہیں ہے کہ ہم دوسرے ہیروز کی طرح اُس کو دیکھ سکیں۔ لیکن وہ حتمی بہادر اور راہنما تھا۔ اُس نے ہمارے گناہوں کو دُور کرنے کےلیے خوفناک قیمت ادا کی اور صلیب کی شرم برداشت کی ہے! اُس نے ایسا کیا کہ ہمارے پاس ایک ایسا ہیرو ہو کہ موت اور گناہ اُس کا کچھ نہ بگاڑ سکے نہ تباہ کر سکے اور نہ ہی داغ لگا سکے۔اُس نے ایسا کیا کہ ہم پُراعتماد ہوں کہ اگر ہم اُس کے قدموں کی راہنمائی میں چلیں، کہ وہ قطار جو اُس نے بنائی ہے نہ صرف اُس کےلیے ہو بلکہ ہمارے لیے بھی ہو۔

میری دعا

پاک خُدا جب میں غلط کے پیچھے بھاگوں اور میرے یسُوع سے جو میرا ابدی ہیرو ہے میری توجہ ہٹا دے تو مجھے معاف کر دے۔ اُس کی زندگی مجھ میں زندہ ہونے کے ساتھ میں اُس کی خدمت کرنا اور اُس کا احترام کرنا چاہتاہوں،تاکہ دُوسرے وہ اعتماد جان سکیں جو کہ خُداوند یسُوع کے اُن کے خُدا ہونے پر آتا ہے۔ الفاظ اُس کی قربانی اور خطرناک قیمت جو اُس نے میرے گناہوں کےلیے ادا کی ہے اُس کی شُکرگزاری کو بیان نہیں کر سکتے۔ نہ ہی میرے الفاظ وہ خوشی کو بیان کر سکتے ہیں جو اُس کی شاندار فتح کو بیان کر سکیں جو کہ اِس بات کی ضمانت کے ساتھ کہ ایک دن میں ہمیشہ کےلیے تیرے ساتھ ہوں گا! یہ اُس یسُوع مسیِح کا نام ہے، جس میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال