آج کی آیت پر خیالات

کیا آپ "گرجا گھر جاتے ہیں" مجھے اُمید ہے کہ نہیں جاتے! اب مجھے غلط مت سمجھیں؛ میں آپ کو عبادت اور رفاقت چھوڑنے کےلیے نہیں کہہ رہا۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ایمان داروں کے طور پر اکٹھا ہونا مت چھوڑو( عبرانیوں 10 باب 25 آیت)۔ جیسا کہ ہم ایمانداروں کے جسم کی مانند اکٹھے ہوتے ہیں، ہم حوصلہ مندی اور خُدا سے ملاقات کےلیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ ہم گرجا گھر نہیں جا رہے؛ ہم گرجا گھر ہیں! ( نیا عہد نامہ لفظ چرچ کو عمارت کےلیے استعمال نہیں کرتا) خُدا نے پُرانے عہد نامے میں اپنے لوگوں کو خبردار کیا ہے صرف عبادت کی جگہ پر جانا فائدہ مند نہیں ہے۔ اِس کی بجائے اُن کو اُسے جاننے کی ضرورت ہے! میرا ایمان ہے کہ یہی ہے جو خُدا چاہتا ہے کہ ہم کریں۔ اور جیسا کہ ہم اکٹھے ہو کر اُس کی تلاش کرتے ہیں، ہم رفاقت کرتے، تسلی دیتے، اور ایک دوسرے کے ساتھ حوصلہ مندی پاتے ہیں۔

میری دعا

پاک اور پیار کرنے والے باپ، جیسا کہ میں نے اِس ہفتے جدوجہد کی ہے، یہ جاننا تسلی بخش ہے کہ میں تیرے پیار سے الگ نہیں ہوں۔ ٹھیک اُسی وقت، مجھے اُن خاص لمحات سے پیار ہے جب میں دُوسرے مسیحیوں سے ملتا ہوں اور تیری حضوری قوت بخش اور خالص ہے۔میں جانتا ہوں کہ جب ہم اکٹھے ہوتے ہیں تو تُو ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے، لیکن بعض اوقات میرا دل یا میرے حالات یا میرے خاندان اور میری کلیسیا میں ہونے والی صورتحال مجھے تیری حضوری کی بیداری سے بھٹکا دیتے ہیں۔ اِس ہفتے، پیارے باپ، میں ہماری عبادتی اکٹھ کےلیے دُعا کرتا ہوں کہ متحرک اور قوت بخش ہو۔ میں دُعا کرتا ہوں کہ تیرے حضوری واضح طور پر پاس ہو۔ میں دُعا کرتا ہوں کہ تیری حمد اور ایک دُوسرے کی حوصلہ مندی کےلیے جو میں اور میرے بھائی بہنیں کریں اُس سے تیری عظمت ہو۔ براہِ کرم اُج کے دن کو استعمال کر کہ ہم تیرے قریب ہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال