آج کی آیت پر خیالات

پہلے اور دوسرے پطرس میں ہمیں یاد دلایا گیا ہے کہ ہم گواہی کے لیے یہاں ہیں "اُس کی تعظیم کرو جو ہمیں تاریکی سے نکال کر شاندار نور میں لے کر آیا" ہم خُدا کے بچانے والے کام کا تجربہ کر چکے ہیں۔ ہم اُس کی برکات کے لینے والے ہیں۔ ہم وہ لوگ ہیں جو کہ اُس کی آنے والی نجات کا اندازہ لگانے والے ہیں۔ ہم کیسے خاموش رہ سکتے ہیں؟ ، ہم کیسے تلخ نراشاوادی، یا حوصلہ شکن رہ سکتے ہیں؟ خُدا جس نے قبر کو خالی کر دیا اور یسُوع کی لاش کو ہمارے لیے زندگی بنا دیا اور خُداوند ہمارا خُدا ہے۔ وہ بچانے میں قادر ہے۔ وہ ہمارا نجات دہندہ ہے!

میری دعا

اے قادر خُدا، میں اقرار کرتا ہوں کہ میں بہت آسانی سے ہر دن لبادہ اوڑتاہوں اور تیری نجات کی خوشی اور جوش میں قوت لیتا ہوں۔ مجھے دیکھنے کے لیے تازہ آنکھیں عطا کر اور تیرے اعمال، تیرے عظیم کام، اور تیرے وعدوں کو بتانے کےلیے شاندار آواز بخش۔ میرا تجھ میں بھروسہ ہے کہ تُو مجھے جلال کی طر ف لے جا رہا ہے، چنانچہ میری مدد کر کہ میں اُن کے ساتھ تیرے جلال کو بانٹوں جو تجھے خُدا، نجات دہندہ، اور بادشاہ کے طور پر نہیں جانتے۔ یسُوع مسیح کے نام میں مانگتا ہوں جو میرا نجات دہندہ ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال