آج کی آیت پر خیالات

ایمان کے کچھ ایسے پہلو ہیں جو کہ بیان نہیں کیے جا سکتے: ان کو تجربات کے ذریعے کر کے پتہ چلتا ہے۔ خُدا کو اپناؤ۔ اُس کی اچائی کی مثال بنو۔ اُس کی رحمت سے سکیھو۔ اُس کی حفاظت میں پناہ لو۔ ہمیں برکت دی گئی ہے کہ ہم زندگی کے خطرات اور موت کے ڈر سے اُس کی حفاظت میں پناہ لیں۔

میری دعا

اے خُدا میری مدد کر کہ میں تجھے اچھی طرح جان سکوں۔ میرے دل کو کشادہ کر تاکہ میں تیری حفاظت میں اپنے آپ کو محفوظ تصور کروں۔ میری آنکھیں کھول تاکہ میں جان سکوں کہ تُو کتنا مہربان ہے—ناکہ مجھے متاثر کرنے کے لیے بلکہ اپنی رحمت بانٹنے کے لیے۔ تیری اچھائی کے لیے شکریہ۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال