آج کی آیت پر خیالات

زندگی بہت سی غیر یقینی صورتحال سے بھری ہوئی ہے۔ آپ کو معلوم بھی نہیں ہوتا کہ آپ کے ساتھ کیا غیر متوقع ہو جائے۔ آپ کو نہیں معلوم کہ جب کوئی نیا طوفان آ جائے۔ اِس دنیا میں جو کہ نفرت اور دہشت گردی سے بھری ہوئی ہے، ہم میں سے کوئی بھی نہیں جانتا کہ کب خطرناک صورتحال پیدا ہو جائے۔ جب کہ ہم اپنے حالات کے بارے میں نہیں جانتے تو ہمیں کیا کرنا چاہیئے؟ ہم اُس کے پَروں کے نیچے پناہ لیتے ہیں جو کہ تمام تر حالات کے اُوپر ہے! ہم اپنے باپ میں یقین دہانی حاصل کرتے ہیں جس نے ہمیں اپنے پاس بُلانے کا عہد کیا ہے قطع نظر کہ۔۔۔۔۔ہماری دنیا میں۔۔۔۔اور ہماری اجسام کے اندر آج کیا ہوا ہے۔ ہماری زندگیاں ہمارے باپ کے ساتھ چھِپی ہوئی ہیں کیونکہ ہم مسِیح میں جُڑے ہوئے ہیں۔ وہ ہماری پناہ ہے! اُس کے پِر ہماری پناہ ہے۔

میری دعا

اے باپ،میں تُجھے کون سے الفاظ پیش کروں جو عمدگی سے تیرے حمد اور تیرا شُکر بیان کر سکیں کہ تُو نے وہ نجات بخشی ہے جو کہ موت سے عظیم تر ہے؟ تُو ایلفا اور اومیگا ہے۔ تُو وہ خُدا ہے جو تھا اور جو ہے اور جو آنے والا ہے۔ تُو میرا باپ ابّا ہے، جس نے مجھے چُنا اور اپنا بنایا۔ میں اپنا اعتماد، اپنی اُمید، اور اپنا مستقبل تُجھ میں رکھتا ہوں اور میں ڈرنے کا نہیں۔ میں تیرے پَروں کے نیچے پناہ چاہتا ہوں۔ یسُوع کے نام میں تمام تر حمد تیرے لیے ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال