آج کی آیت پر خیالات

ہمیں احترام کے ساتھ خُدا کی عباد ت کرنی چاہیئے کیونکہ وہ بھسم کرنے والی آگ ہے۔ اِس کا کیا مطلب ہے؟ کیا ساری توجہ پاکیزگی پر ہے؟ کیا یہ عدالت کی انتباہ ہے؟ کیا یہ پاکیزگی کا اظہار ہے؟ ہاں، ہاں، ہاں، آپ نے دیکھا، خُدا پاک اور خالص اور راستباز ہے۔ ہمارا اِدھُورا پن،خامیاں، گناہ، اور ناکامیاں ظاہری طور پر اُس کی کاملیت کے موازنے کے لیے کھڑی ہیں۔ چنانچہ ہمیں اپنی پاک آگ کے ساتھ تباہ کرنے کی نجائے۔ وہ ہمیں نیا اور صاف اور اُس سے زیادہ بنا سکتا ہے جتنا کہ ہم تھے۔ چنانچہ ناصرف ہم یسُوع کے وسیلہ سے اُس کے پاس آ سکتے ہیں، بلکہ ہم دنیا میں یسُوع کے جیسی زندگی جی سکتے ہیں (دیکھیں عبرانیوں 13 باب)۔ یہ ، پیارے دوست،انتہائی تعظیم والی عبادت ہے۔

میری دعا

راستباز اور پاک خُدا،براہِ کرم میرے گناہوں، میری بے باکی میں کمی، اور غیر استعمال شُدہ ایمان کےلیے مجھے معاف کر دے۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو اپنی پاکیزگی پر سمجھوتہ نہیں کیا،بلکہ، اِس کی بجائے تُو نے اپنے بیٹے کو قربان کیا اور اپنے فضل کے ساتھ مجھے خالص بنایا تاکہ میں تیرے پاس آ سکوں۔ جیسا کہ میں اِس ہفتے جیتا ہوں، ایسا ہو کہ میرے عمل کی وجہ سے تیری پاکیزگی سَر بُلند کی جائے اور میرے کردار میں اِس کا عکس نظر آئے۔ میں یسُوع مسِیح کے نام میں مانگتا ہوں، جو کہ میرا بچانے والا اور خُداوند ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال