آج کی آیت پر خیالات

خداوند پاس ہے۔۔۔۔۔۔!۔۔۔۔۔۔موجود ہے!۔۔۔۔۔۔۔نزدیک ہے! میں کیسے یہ جانتا ہوں؟ وہ کھرلی میں ہمارے قریب آیا۔ وہ ہمارے درمیان منادی کرتا رہا۔ وہ کلوری کے مقام پر ہمارے ساتھ دکھوں میں شریک ہوا۔ہم جانتے ہیں کہ درد، امتحان، دل آزاری، اور شکستگی میں وہ ہمارے پاس آتا ہے اور ہمیں بچا لیتا ہے۔ چنانچہ کیا ہمارے دل اُس کے لیے کشادہ ہوں گے اورکیا پم نزدیکی کے لیے اس کی تلاش کریں گے؟ دکھوں اور دل آزاری کو یہ اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو خدا سے دور کردیں یا اُس کی نزدیکی پر شک کریں۔ آئیں اس کو پاس آنے دیں۔

میری دعا

اے خدا آ ج میرے پاس آ۔ میرے زندگی میں اپنی موجودگی کو ظاہر کر۔ اے باپ، میرے تجھ سے کہتا ہوں کہ تو نے ان کو برکت بخش جو کہ اپنے ایمان پر ڈگمگا رہے ہیں، اور جو دل سے مایوس اور شکستہ ہیں۔ اُن کی زندگیوں میں متحرک ہو اور اپنی موجودگی کو ظاہر کر۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال