آج کی آیت پر خیالات

خُدا نے ہم میں سے ہر ایک کو اثر و رسُوخ کا ایک دائرہ دیا ہے، ایک ایسی جگہ جہاں ہماری زندگیاں دُوسروں پر اثر رکھتی ہیں خواہ وہ بُرائی کے لیے ہو یا اچھائی کے لیے۔ ٹھیک اُسی وقت ہم میں سے ہر ایک دُوسروں سے متاثر بھی ہوتا ہے، اُن میں سے کُچھ ہماری مدد کرتے ہیں اور ہماری کمزوریوں اور مسائل پر قابو پانے میں مدد کرتے ہیں۔ تاہم، اگر ہم نظم و ضبط اور درُستی کو نظر انداز یا رَد کرتے ہیں، ہم نہ صرف اپنے آپ کو نُقصان پہنچاتے ہیں، بلکہ ہم دُوسروں کی گُمراہی کی طرف راہنمائی کرتے ہیں۔ جو انتخاب ہم کرتے ہیں وہ ہماری منزل کا تعین نہیں کرتی؛ وہ دُوسروں پر عظیم اثر بھی رکھتی ہے۔

میری دعا

پیارے خُدا، براہِ کرم میرے بے وقوفی والے تکبر اور تیری سچائی اور فہم کے لیے سُست بے حِسی کے لیے مُجھے معاف کردے۔ میں اُس عَلم کے لیے آجز ہُوں کہ تُو نے دُوسروں کے لیے میری زندگی اہم بنائی ہے۔ براہِ کرم مُجھے قوت بخش کہ میں اِس اَثر و رسُوخ کو حلیمی اور آجزی کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے اُن کی سچائی کی طرف راہنمائی کروں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال