آج کی آیت پر خیالات

سُستی صِرف ایک رویہ نہیں ہے، یہ عمل کی کمی ہے۔ یہ وہ انتخاب ہے کہ اہم معاملات کو غفلت کا شِکار ہونے دیا جائے۔ جبکہ اِس انتخاب کے نتائج شاید واضح نہ ہوں،وقت گُزرنے کے ساتھ ساتھ، کاہلی کے بُنیادی نتائج خرابی اور تباہی کی علامات جمع کرنے کی وجہ سے برداشت سے باہر ہو سکتے ہیں۔

میری دعا

پیارے آسمانی باپ، میرے اندر وہ کُچھ کرنے کے لیے ایک جذبہ اُبھار جو حقیقی اور اچھا اور راستباز ہے۔ میرے دِل کو اُس کے لیے مُجرم ٹھہرا جب میں نے وہ نظر انداز کِیا جو اہم ہے۔ براہِ کرم کاہلی اور راحت کی خالص ضرورت کے درمیان فرق جاننے کے لیے میری مدد کر اور میری بہُت سی ذمہ داریوں کے درمیان میری زندگی کو متوازن کر۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال