آج کی آیت پر خیالات

کیا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہر دن یسُوع کے ساتھ کون چلتا ہے؟ اُن لوگوں کی تلاش کرو جن کی زندگی یسُوع جیسی ہے! کیا آپ یسُوع کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں؟ کلام(متی،مرقس،لوقا،اور یوحنا) میں اُس کی زندگی کی طرف دیکھیں۔ دیکھیں کہ لوگوں کے ساتھ اُس نے کیسا سلوک کیا؛ پھر ویسا ہی کریں۔ غور کریں کہ کیسے اُس نے شیطان کو شکست دی ترغیب پر قابو کیا۔ بھروسہ کریں کہ آپ بھی ویسا ہی کریں گے! جیسا کہ آپ وہ کام کریں گے، تو آپ کو معلوم ہوگا کہ یسُوع نہ صرف آپ کے ساتھ چلتا ہے، بلکہ وہ آپ کے وسیلہ کام بھی کرتا ہے۔

میری دعا

اے خُدا، میری روح کو اُبھار، اور یسُوع کی طرح عظمت اور خالص طور پر زندگی گزارنے کےلیے رُوح کے وسیلہ سے مجھے قوت بخش۔ براہِ کرم، پیارے باپ، مجھے لوگوں کےلیے ایسا دل عطا فرما جیسا تیرے بیٹے یسُوع کا تھا۔ میری مدد کر کہ نہ صرف میں ان کی ضروریات کو دیکھوں اور اُن کی پُکاروں کو سُنو، بلکہ اُن کے ساتھ ہمدردی اور پیار کے ساتھ ردِ عمل کروں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں جو کہ میرا نجات دہندہ ہے۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال