آج کی آیت پر خیالات

"میں پقین سے نہیں کہہ سکتا کہ میں ان سے اب بھی پیار کروں گا! میری پیار کی رسد ختم ہو چکی ہے، میری پیار کرنے کی قابلیت جا چکی ہے" ہاں، ایک ایسا وقت تھا جب ایسا دکھائی دیتا ہے کہ دوسرے ہماری محبت کرنے کی قوت کو ختم کریں گے۔ کیونکہ ان کی عظیم ہونے کی سوچ، یا پھر ان کی اس سوچ کی وجہ سے کہ ہم نے پیار کے بدلے پیار نہیں دینا۔ ہم کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں؟ ہمیں محبت کرنے والا ایک معاشرہ چاہیے؛ ایسے لوگ جو کہ محبت کا ساتھ دیں۔ ہمیں مسیح میں ان بہن بھائیوں کی ضرورت ہے جو کہ خدا سے دعا کریں کہ محبت کی قابلیت کو بڑھایا جا سکے۔ ہمیں یہ بھروسہ رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہماری دعا کے بدلے، کہ خدا اپنی بہتی ہوئی رحمت، اور روح القدس کی ندی سے ہمارے دل میں اور محبت پیدا کرے گا۔ ( رومیوں ۵ باب ۵ آیت) جب محبت کم ہو تو نہ چھوڑنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی ہار ماننے کی۔ خدا کے قریب ہو جاؤ اور اس کے لوگوں کے بھی اور اس سے ضرورت کے وقت کے لیے اُس کی رحمت طلب کرتے رہو۔ ( عبرانیوں ۴باب ۱۶ آیت)

میری دعا

اے پیارے خدا، اپنی رحمت کے ساتھ میرےدل میں محبت پیدا کر اور اُن کے دل میںبھی جو کہ میرے کنبہ میں ہیں یا میری کلیسیا میں۔ ہمیں تیری مدد کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے ارد گرد کے لوگوں سے پیار کریں۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال