آج کی آیت پر خیالات

خدا ہمیں اپنے مقدس فرزند بنانا چاہتا ہے۔ یہ ہمارے لیے اس کا منصونہ حتیٰ کہ دنیا کے آغاز سے پہلے کا تھا ۔ خدا نے ہمیں اپنے خاندان میں شامل کرنے کی بہت بڑی قیمت چکائی ہے، یعنی اس نے اپنے بیٹے کی قربانی دی۔ خدا کا یہ کرنے کا مقصد کیا تھا؟ ہمیں پیار کرنے میں اس کی خوشی اور خواہش۔

میری دعا

پیارے باپ اور مقدس خدا، میں اپنے الفاظ کے ساتھ تیری رحمت اور پیار کا شکر ادا نہیں کر سکتا۔ میں تیرا لے پالک فرزند ہونے کے لیے اعزاز محسوس کرتا ہوں اور اپنے چال چلن سے تجھے خوش کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے اس وقت کے لیے معااف کردے جب میں نے تجھے مایوس کیا یا میں اس طرح نہیں چلا جیسا کہ تیری خواہش تھی۔ میں چاہتا ہوں کہ میری زندگی تیری رحمت کے لیے ایک مقدس شکرگزاری ہو۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال