آج کی آیت پر خیالات

جب ہم خُدا کو یا خُدا کے کام کو دینےکی بات کرتے ہیں،تو ہمیں یاد رکھنا چاہیئے کہ سب کُچھ اُس کا ہے۔ اُسے اُسکا کام کرنے کے لیے ہماری تحائف کی ضرورت نہیں پڑتی ہے۔ دُوسری طرف، ہمیں وہ برکات بانٹنے کی ضرورت ہے جو اُس نے ہمیں عطا کی ہیں۔ جو ہمارے پاس ہے وہ حقیقی طور پر ہمارا نہیں ہے؛ وہ سب اُس کا ہے، جو اُس نے ہمیں عطا کیا ہے تاکہ ہم خُدا کے کام اور اُس کے جلال کے لیے اِسے دُوسروں کی خِدمت کے لیے اِستعمال کریںَ

میری دعا

قادرِ مطلق خُدا اور کائنات کے خالق،میں تیری تخلیقی دانشمندی کے لیے تیری حمد کرتا ہوں جو تیری تخلیق کی شاندار اقسام میں عیاں ہوتی ہے۔ براہِ کرم ہمارے ساتھ ہو، جو تیرے انسانی فرزند ہیں، جیسا کہ ہم تیرے اِس شاندار تحفے کے وفادار محافظ ہونے کے طالِب ہیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتاہوں۔ آمین۔

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

اظہارِ خیال